صحت

ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی جبکہ وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف بارے موثر اقدامات یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، عوامی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

منگل کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش لے کر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جارہا ہوں،اس سمری کی زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں 30 فی صد کمی کی سفارش کی گئی ہے،مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ان ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش ہے، ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں سات سو فی صد تک اضافہ کیا جبکہ ہماری ترجیح عوامی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker