اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

‘سندھ کا یوم ثقافت وفاق کی اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ کے ثقافتی دن پرتمام سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہزارہا برس سےسندھ کی تہذیب نہ صرف اس خطے بلکہ انسانیت کی تہذیب میں اپنی تقافت سےخوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ آج باب الاسلام سندھ کا تقافتی دن،پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے. میں تمام سندھی بھائیوں اور بہنوں کو اس دن پر بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن منایا جا رہا ہے، صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو "ثقافتی دن ” کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر خصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker