پاکستان

اشتعال انگیز تقریر کیس: فاروق ستار سمیت 6 ملزمان تین مقدمات میں بری

کراچی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنماوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔

 

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو تین مقدمات سے بری کر دیا ہے،

 

بری ہونے والوں میں عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، قمر منصور، محفوظ یار خان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker