پاکستان

رکن قومی اسمبلی علی وزیر بری

کراچی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی)کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

 

اے ٹی سی کراچی میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت تمام افراد کو مقدمے سے بری کر دیا۔عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

 

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف مقدمہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا تھا اور انہوں نے اس مقدمے میں 2 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارا۔ملزمان پر ملک مخالف اور قومی سلامتی کے خلاف تقاریر کا الزام تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker