اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ دوپہر ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی نقوی شامل ہیں۔
عمران خان کے خلاف 13 اکتوبرکو وزارت داخلہ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 25 مئی کے عدالتی احکامات پرعمل نہ کرنے کی پاداش میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست کے متن کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کو 25 مئی 2022 کوایچ نائن گرانڈ میں پرامن احتجاج کی اجازت دی تھی مگر اس کے باوجود عمران خان نے عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئیکارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دی جس پرپی ٹی آئی ورکرزڈی چوک پہنچے اورسرکاری ونجی املاک کونقصان پہنچایا
حکومت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے اوراحتجاج ،دھرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی استدعا کی گئی،
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ عمران خان کو احتجاج اور دھرنے کے حوالے اپنے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker