اہم خبریںپاکستان

وفاق سے پیسے لینے سپریم کورٹ جا سکتے ہیں، وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وفاق سے پیسے لینے کے لیے سپریم کورٹ جائیں۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں جبکہ شہباز شریف ہماری حکومت کو عدم استحکام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو عوام نے مخالفین کو بڑی شکست سے دوچار کیا اور ہو سکتا ہے وفاق سے پیسے لینے کے لیے ہم سپریم کورٹ جائیں۔
چودھری پرویز الہی نے کہا کہ لاہور کے لیے ایک بڑا منصوبہ لا رہے ہیں جو شہر کے لیے بڑا تحفہ ہو گا۔ وفاق ہمیں گندم خریدنے کی اجازت نہیں دے رہی اور وفاق کے ذمہ پنجاب کا 170 ارب روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی دشمنی واضح ہو گئی وہ گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker