اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مودی کے بھارت میں زیر حراست ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی کے بھارت میں زیر حراست ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔

 

کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد اور حریت رہنماالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر جانے پر شہباز شریف نے اظہارتعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ مودی حکومت جانتی تھی کہ الطاف شاہ کینسر کے مریض ہیں اس کے باوجود ان کے علاج سے انکار کیا گیا۔

 

واضح رہے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ محروم سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ2017 سے دلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے۔الطاف احمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے، الطاف احمد شاہ کو قید کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس کے باوجود بھارتی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker