
اسلا آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سفید جھوٹ بولنے میں حکومت کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں، سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جارہ کردہ بیان میں فواد چوہدری نے صدر مملکت کے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سائفر پر صدر نے کیا کہا اور ن لیگ کے ترجمان صحافیوں نے کس طرح صدر کے بیان کو پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفید جھوٹ بولنے میں بھی ان لوگوں کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹر پر معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ابتر صورتحال کے حوالے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتہائی مایوس کن ہے۔