اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے قطر روانہ

راولپنڈی(آئی پی ایس)پاک فوج کے نام ایک اور اعزاز، پاک فوج کا سیکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا، دستہ پاک فوج کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی، 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔۔۔اِس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے4رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker