Uncategorized

ڈائریکٹر ایکسائز کا ایف نائن ایکسائز سروسز کا دورہ،شہریوں کی شکایات کا جائزہ

 اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈائریکٹر ایکسائز کا پارکس میں ایکسائز سروسز کا سرپرائز دورہ۔وفاقی دارلحکومت کے مختلف پارکس میں ایکسائز کی مختلف سروسز دی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے اچانک ایف نائن پارک میں لگے ایکسائز سروسز کا دورہ کیا۔ جبکہ وہاں موجود لوگوں سے ایکسائز کی سروسز پر تاثرات سنے جبکہ شکایات کے حوالے سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مجمعوعی طور پر عوام نے اس سروس کو سراہا۔دوسری جانب اسلام آباد سٹی ایپ کے زریعے اب ایکسائز سروسز کی فیسیں جمع کرانے کا عمل شروع ہو چکا یے۔ جس میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن گاڑی ٹرانسفر کی فیس اور ٹوکن ٹیکس جیسے سہولیات موجود ہیں اب نیشنل بنک کے ساتھ ساتھ فیس جمع کرانے کی سہولیات کریڈٹ کارڈز کے زریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔جبکہ عوام کی سہولت کے لئے ڈور ٹو ڈور سروس کا بھی پہلے سے آغاز کیا جا چکا جس سے لوگ روزانہ گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر گھر میں رہتے ہوئے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ ایک سال کیدوران ایکسائز نے مختلف سروسز کی مد میں 19 ارب روپے کا ریونیو جنریٹ کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker