
شمالی وزیرستان(آئی پی ایس )ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف اتمانزئی قوم کے دھرنے کو 4 ہفتے ہوگئے،ضلع بھر کی داخلی و خارجی راستے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بدستور بندہے ۔عیدک کے مقام پر اتمانزئی مشران کے احتجاجی کیمپ میں دیگر اضلاع کے مشران کی آمدہوئی ۔بنوں، لکیمروت، بکاخیل اور دیگر علاقوں کے مشران پر مشتمل وفد کی اتمانزئی مشران سے ملاقات کی ،مروت، بنوچی اور احمد زئی وزیر کے مشران نے امن بحالی اور احتجاج کے خاتمے کے امور پر گفتگو کی۔وفد نے نناواتے بھی کیا جسے اتمانزئی مشران نے قبول کیا۔اتمانزئی مشران کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اتمانزئی مشران کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور ٹارگٹ کلنگ پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے،ہم مذاکرات اور ثالثی پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے مطالبات آئینی، قانونی اور واضح ہیں، مطالبات کے تسلیم ہونے تک دھرنا جاری اور سڑکیں و تجارتی مراکز بند رہیں گے۔