
اسلام آباد(آئی پی ایس)قوم کو تعلیم دینے والے بچوں کا مستقبل سنوارنے والوں پر وحشیانہ تشدد انتہائی افسو س اوردکھ کی بات ہے جس ملک میں اساتذہ کرام پر ایسے مظالم ڈھائے جائیں وہاں عام عوام کا کیا حال ہوگا،کبھی اندھوں پر ظلم،کبھی ماڈل ٹائون میں لاشوں کے انبار،کبھی ڈی چوک میں شیلنگ،کیا یہ اسلامی ملک ہے ،ایسے واقعات پر سوموٹوایکشن کیوں نہیں لیاجاتا،نان گزئیٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پمز کے چیئرمین چوہدری قمر گجر ،صد رملک طاہر اعوان ،میڈیا کوآرڈینیٹرتنویرنوشاہی ،جنرل سیکرٹری وسیم گجر اوردیگر عہدیداروں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے مظالم پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اوبھرپور مذمت کی،انہوں نے کہاکہ ہماری ایسوسی ایشن اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ایسے مظالم کو برداشت نہیں کرتے،ایپکا فیڈرل کے صدرملک طارق سیالوی نے بھی اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے۔