
راولپنڈی(آئی پی ایس) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےوزیراعظم شہبازشریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا بیل آؤٹ ابھی تک آیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں اور 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے زر مبادلہ کے ذخائر رہ گئے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی مؤقف ہے جبکہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔