اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیخ رشید نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

 

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب وینٹیلیٹر پر ہے جبکہ سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیںاور ایسی اگر جلد ہی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج نہیں آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کو مل کر ملک کو بچانا ہے جس کے لئے ایک ایک دن بہت قیمتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالت کی بہتری کے لئے سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker