اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا ہوشاب میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

 

راولپنڈی (آئی پی ایس) امن دشمنوں کے خاتمے کا مشن، سکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں آپریشن، 6 دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ سے پنجگور کی طرف موٹر سائیکلوں پر دہشتگرد گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشگردوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار ہدایت اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمی نائیک وزیر محمد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker