اہم خبریںپاکستان

بلوچستان اورجی بی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

کوئٹہ (آئی پی ایس)بلوچستان اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ آبادی کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپوں اور ٹینکروں کے ذریعے پانی نکالا جا رہا ہے، بولان، لسبیلہ، اوتھل ،جھل مگسی اور غذر میں 700 سے زائد متاثرہ خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کیےگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج کے حب، لسبیلہ، اوتھل اور غذر میں فری میڈیکل کیمپ میں طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں 7.5 ٹن غذائی اشیاء، پناہ گاہیں اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے، سیلاب کے باعث بلوچستان کے مختلف مقامات پر اسٹینڈ بائی ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker