
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح اس وقت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے اس وقت راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ آج رات بارش نہ ہونے پر صبح چھ بجے راول ڈیم کے سپل وے کھول دئے جائیں گے۔ ڈیمز اور ندی نالوں میں پہلے سے دفعہ 144 نافذ ہے۔ یگردو نواح کے علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کو ہاء الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے گذارش ہے کہ راول ڈیم کے قریبی نالوں اور دریاں پر جانے سے گریز کریں۔ ا اور اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔نالوں کے گرد رہنے والے شہری احتیاط کریں۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔