اہم خبریںپاکستان

پولش کمپنی پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میسیج پیسارسکی نے پولش آئل اینڈ گیس کمپنی (پی او جی سی)کے وفد کے ہمراہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی۔

پولش وفد کی سربراہی مسٹر رابرٹ پرکووسکی، نائب صدر و چیف آپریٹنگ آفیسر اور مینجمنٹ بورڈ کے نائب صدر مسٹر آرتھر کر رہے تھے۔وزیر نے پولینڈ کے سفیر کا استقبال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تیل اور گیس کے شعبے میں پولینڈ کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہارکیا۔ پولینڈ کا شمار یورپ میں سب سے پہلے پیٹرولیم کی دریافت کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔سفیر نے تیل اور گیس کی شراکت کو پاک پولش تعلقات کا اہم ستون قرار دیا۔

انہوں نے اس دورے سے نیک امیدوں کا اظہار کیا اور پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی میں پولینڈ کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔وفد نے وزیر کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ مسٹر رابرٹ نے کہا کہ پی جی این آئی جی گروپ کی انتظامیہ حکومت پاکستان اور حکام کی جانب سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پی جی این آئی جی پرامید ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئے گی اور وہ پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔ پی جی این آئی جی جسے پولش آئل اینڈ گیس کمپنی (پی او جی سی)بھی کہا جاتا ہے پاکستان میں 1997 سے پی جی این آئی جی گروپ پولینڈکے برانچ آفس کے طور پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے پہلے ٹائٹ گیس کے ذخائر کی دریافتوں کا سہرا بھی اسی کمپنی کے سر جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker