اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کر دی گئی

پشاور(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی اجلاس میں خیبر پختونخوا ماحولیاتی تحفظ (ترمیمی)بل مجریہ 2022 منظور کیا گیا جس کے تحت صوبہ بھر میں ہر قسم کے پلاسٹک بیگ کے استعمال ، خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیر ماحولیات ، خیبر پختونخوا اشتیاق ارمڑ نے خیبر پختونخوا ماحولیاتی تحفظ (ترمیمی)بل مجریہ2022 پیش کیا۔ انہوں نے اجلاس سے کہا کہ پلاسٹک بیگ پرپابندی وزیر اعلی خیبر پختونخوا ویژن کا عملی تسلسل ہے۔ترمیمی بل کے تحت ہر قسم کے پلاسٹک بیگ مصنوعات کی درآمدات، خرید و فروخت، ذخیرہ، ترسیل اور استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ موجودہ پلاسٹک بیگ سٹاک کو کارخانہ دار، ھول سیل ڈیلر اور ریٹیلر 6 ماہ کے اندر تصرف کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ترمیمی ایکٹ کے تحت پلاسٹک بیگ کی تیاری ، ترسیل و خرید و فروخت کے لئے جاری کئے گئے تمام لائسنس اور پرمٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں اور یہ کہ کسی بھی شخص کو کسی بھی قانون کے تحت تیاری، فروخت، نقل و حمل، درآمد وغیرہ کے لیے جاری کیا گیا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ،جو فی الحال نافذ العمل تھااور ایسا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ رکھنے والا ممنوعہ پلاسٹک بیگ کی مصنوعات کا کاروبار مزید شروع یا جاری نہیں رکھ سکے گا۔

یہ قانون پلاسٹک کی دیگر مصنوعات جس میں برتن،بوتلیں، ہسپتالوں میں زیر استعمال پلاسٹک و دیگر کا متبادل نہ ہونے کی وجہ سے اس کے کاروبار ،خرید و فروخت پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ پلاسٹک بیگ مصنوعات تصرف کے 6 ماہ بعد خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف خیبر پختونخوا ماحولیاتی تحفظ (ترمیمی)بل مجریہ 2022 کے تحت کاروائی کی جائی گی۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ایک ماہ قابل توسیع قید سمیت 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کی سزا ہوگی۔اس ضمن میں ایکٹ کے تحت سپیشل مجسٹریٹ کو پابندی کے مرتکب افراد خلاف کاروائی کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پلاسٹک بیگ مصنوعات پر سزائیں نہ ہونے کی وجہ استعمال و تیاری کا عمل خیبر پختونخوا میں جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker