
پنڈی بھٹیاں (آئی پی ایس)ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل نےاسسٹنٹ کمشنر آفس پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا اورپنڈی بھٹیاں میں نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال سے ملاقات کی جس میں ان کو پنڈی بھٹیاں میں خوش آمدید کہا۔اس کے علاوہ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
خصوصی طور پر صفائی کے مسائل، کھاد کے مسائل، شجر کاری مہم کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
ان کو نچلے درجے کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اس کے علاوہ ان کے کام کی تعریف کی۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں منور حسین کملانہ سیال کا کہنا تھا کہ میں ایک عوامی خادم ہوں،مجھے آپ ہر وقت عوام میں پاو گے۔میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں۔پوری تحصیل پنڈی بھٹیاں میں جدھر بھی کسی کا جائز مسلہ ہو وہ میرے پاس آے۔اس کو کسی طرح کی کوئی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائل سے بڑھ کر کوئی سفارش نہیں ہوتی سائل ہی میرے لے سفارش ہو گی۔اس کے علاوہ ٹائیگر فورس کی خدمات، خصوصی طور پر رائے عاصم علی کھرل کا انتظامیہ کے ساتھ خصوصی محبت اور ہر وقت ساتھ دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ٹائیگر فورس کو سیاسی رنگ دیتے ہیں لیکن اصل میں یہ انتظامیہ کی فورس ہے۔عوام کی فورس ہے۔عوام کے مسائل کو اعلی احکام تک پہنچاتے ہیں۔اور ان کو حل کرواتے ہیں۔
رائے عاصم علی کھرل کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ہم ہر دم انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔پوری تحصیل پنڈی بھٹیاں میں کسی کا کوئی جائز مسلہ ہو میں اور میری ٹیم خدمت کے لیے تیار ہوں گے۔





