
لاہور(آئی پی ایس)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کے مطابق شہداء پولیس کے خاندانوں کے لیے عید پیکج کی تقسیم کا آغازکردیا گیا۔سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر پولیس افسران نے شہداء کے گھروں میں جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی ، عیدپیکج اور تحائف دئیے۔پولیس افسران خصوصی طور پر شہداء کے بچوں سے ملے، شفقت کا اظہار کیا اور بات چیت کی۔سی پی او سید شہزادندیم بخاری نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں،ہر خوشی اور غم کے موقعہ پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کے مسائل کا حل اور ان کی ویلفیئر میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔





