اسلام آباداہم خبریں

مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس) مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی،این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق عید الضحی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، عید کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروسز کے عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے میونسپل کارپوریشنز نالوں کی صفائی اور سولڈ ویسٹ منجمیٹ کو بہتر بنائیں،اربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ محکموں کو ڈی واٹرنگ پمپس اور پٹرول کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں مشینری کی پیشگی موجودگی اور سڑکوں کی مرمت کی ہدایت، اتھارٹیز مقامی آبادی کو اربن فلڈنگ کے خطرات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker