
لاہور (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے حوالے سے پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہی کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے پانچ نو منتخب ارکان اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے تقرر کے نوٹیفیکشن جاری کیے تھے، ان تمام ایم پی ایز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔