
اسلام آباد (آئی پی ایس) عید الاضحی کی تعطیلات بروز جمعہ سے شروع ہورہی ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنے گھروں میں عید منانے کیلئے بکنگ ٹرینوں ویگنوں اور بسوں میں کروانا شروع کردی ہے۔
گزشتہ روز بھی لاری اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش دیکھا گیا تاہم کرائے زیادہ ہونے کی وجہ سے ان دنوں میں جو لوگوں کا رش دیکھنے میں آتا تھا ٹرانسپورٹرز کے مطابق اس میں نمایاں کمی ہے اگر عید پر 100مسافر جاتے تھے اب ان کی تعداد 50رہ گئی ہے۔
جس کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھنے والے کرائے بتائے جارہے ہیں لوگوں کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سفر ٹرینوں کے ذریعے کریں مگر مطلوبہ مقدار میں ٹرینیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مجبوری کے عالم میں بسوں سے سفر کررہے ہیں۔