
اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہمی کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن۔نادرا کو فریق بنایا گیا۔درخواست ایڈووکیٹ عزیرکرامت بھنڈاری کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے۔الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت فراہمی کا حکم دیا جائے۔الیکشن کمیشن ودیگر حکام کو حکم جائے کہ آئیندہ عام انتخاب میں اوورسیز پاکستانیوں کو فراہم کی گئی سہولت کے ذریقے ووٹ ڈال سکیں۔الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا میکنزم بنائے۔