اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایازامیر پر تشدد: حملہ آوروں کوفوری گرفتار کیا جائے ،وزیرداخلہ

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خا ن نے سینئر صحافی اورکالم نگار ایاز امیر پر لاہور میں حملے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں گے ۔اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ نے سینئر صحافی ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ملزمان کی گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ نامعلوم حملہ آوروں کو ”معلوم“ کرنے کے لئے پنجاب حکومت کو وفاقی حکومت پورا تعاون فراہم کرے گی ،تنقید پر تشدد کا خود نشانہ بن چکے ہیں، ایسے واقعات کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ آئین میں ضمانت کردہ شہری حقوق اور اظہار کی آزادیوں کے حامی اور اُن پرمکمل یقین رکھتے ہیں ،ایاز امیر قابل احترام شہری ہیں، ان کے ساتھ رونما واقعے پر دلی افسوس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker