اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چین کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، شہباز شریف

 

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، اس نے ہمیشہ ہماری حمایت کی، چینی شہریوں کاتحفظ یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کےڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن نے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا، عوام کی بہبود کے مشترکہ وژن کوعملی جامہ پہنچانے کیلئے چین کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے یانگ جی چی کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker