
اسلام آباد (آئی پی ایس )سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی، ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروںسے پرندے ٹکرانے سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دئے، جنوری 2018 سے مئی 2022 تک کی رپورٹ جاری، لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے
ساڑھے چار سالوں میں ائیرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے کل 662 واقعات رپورٹ ہوئے ، لاہور اِئرپورٹ پر سب سے زیادہ 198واقعات رپورٹ کیے گئے،دوسرے نمبر پر کراچی ائیرپورٹ پر 192 واقعات رپورٹ کیے گئے،اسلام آباد ائیرپورٹ پر 100 واقعات رپورٹ ہوئے،سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 53، پشاور ائیرپورٹ پر 40 اور ملتان ائیرپورٹ پر 26حادثات رپورٹ ہوئے
فیصل آباد ائیرپورٹ پر 22 اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر 17 حادثات ہوئے، مجموعی طور پر 60فیصد حادثات مون سون کے سیزن میں رپورٹ ہوئے،جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے ماہ میں حادثات میں اضافہ دیکھا گیا،گزشتہ سال 2021 میں 142 حادثات رپورٹ ہوئے، جنوری 2022 سے مئی 2022 تک 48 حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں،حادثات کے باعث ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پرداشت کرنا پڑا۔