اہم خبریںپاکستان

ایف بی آر اور پی آئی اے کے درمیان ڈرائی لیز جہاز آپریشنل کرنے کا تنازعہ طے

اسلام آباد (آئی پی ایس )مسائل میں گھری قومی ایئرلائن کیلئے اچھی خبر،ایف بی آر اور پی آئی اے کے درمیان ڈرائی لیز جہاز آپریشنل کرنے کا تنازعہ طے پا گیا،پی آئی اے کی 12 قسطوں میں ٹیکس ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد جہاز کو آپریشنل کر دیا گیا۔

ایف بی آر سے کلیئرنس ملنے کے بعدسی اے اے سے جہاز کا سرٹیفیکیٹ اپلائی کر دیا گیا،ایئر وردی کے سرٹیفیکیٹ ملنے کے بعد جہاز جمعہ کو اسلام آباد سکردو پرواز میں استعمال کیا جائے گا،پی آئی اے نے اے 320جہاز چھے سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کر رکھا ہے ،جہاز گزشتہ ماہ سے پی آئی اے اور ایف بی آر تنازعہ کے باعث آپریشنل نہیں ہو سکا تھا ،پی آئی اے تنازعہ کے حل کے چار کروڑ ماہانہ کی بنیاد پر بارہ اقساط ایف بی آر کو ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker