
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے 2جولائی کو جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
تحریک انصاف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو 27 جون 2022 کو جلسے کی اجازت بارے باضابطہ طور پر درخواست جمع کروائی گئی مگر اب تک اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی
اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے درخواست دائر کر دی ہے ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے پر امن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے امپورٹڈ حکومت نے کل کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر تشدد کیا علی نواز اعوان نے توقع ظاہر کی کہ انشااللہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ ہمیں اجازت دے دے گی انہوں نے جڑواں شہروں کے شہریوں سے اس پر امن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی۔