اہم خبریںپاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس تیار

اسلام آباد(آئی پی ایس )عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کو بنیاد بنا کر نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع وزارت قانون کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے جو کسی بھی وقت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھجوایا جائے گا۔ ریفرنس میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ابھی رکن قومی اسمبلی ہیں، اس لیے یہ راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker