
اسلام آباد (آئی پی ایس )نو ہفتوں کی امپورٹڈ سرکار کا ایک اور شرمناک کارنامہ، معیشت کی بربادی، نیب کی تباہی اور اپنی چوری بچانے کے عوض پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا، امپورٹڈ سرکار کی حماقتوں اور امریکہ کی غلام خارجہ پالیسی کے باعث ہمسایہ اور قریب ترین دوست چین رویہ بدلنے لگا ،بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں چین نے بھارت سمیت 17 ممالک کو مدعو، پاکستان کو نظرانداز کردیا، چین کی جانب سے روس کو صدر پیوٹن، بھارت کو وزیراعظم نریندرا مودی اور ایران کو صدر ابراہیم رئیسی کے ذریعے مدعو کیا، چینی صدر ژی چنگ پنگ نے تقریب سے کلیدی خطاب کیا تھا۔
تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ایران و مصر سمیت 17 ترقی پذیر ممالک کو اعلی سطحی اجلاس میں مدعو کیا مگر پاکستان کو نہیں بلایا، مجرموں کی اس امپورٹڈ سرکار نے 3 ماہ سے بھی کم مدت میں پاکستان کو اس کے سٹریٹیجیک شراکت دار سے بھی جدا کردیا، کیا یہ بھی تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کا حصہ ہے، امپورٹڈ سرکار کی جانب سے چین سے یہ فاصلہ شرمناک ہے، عمران خان وزیراعظم تھے تو پاکستان کی چینی قیادت سے قرابت مثالی تھی،کورونا وبا کے بعد چین کھلا تو صدر ژی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان سے باضابطہ ملاقات کی۔