اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وادی تیراہ: فورسز کے سرچ آپریشن میں بارود اور اسلحہ برآمد

پشاور(آئی پی ایس)سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں سرچ آپریشن کے دوران بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔سکیورٹی

 

 

ذرائع کے مطابق فورسز نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے حیدر ویخ میں سرچ آپریشن کے دوران بارود اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا جو دہشتگردوں کے ایک پرانے ٹھکانے سے برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق قبضے میں لیے جانے والے سازو سامان میں 4 کلوگرام بارود، 5 عدد دیسی ساختہ بم اور 18 عدد دستی بم شامل ہیں جب کہ 2 عدد مشین گن اور سیکڑوں کی تعداد میں کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker