
لندن(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کیا،موجودہ حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ن لیگی رہنما امیر مقام نے لندن میں ملاقات کی اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر مقام نے پارٹی اور حکومتی امور پر نواز شریف کو موقف سے آگاہ کیا۔
موجودہ حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،سابق وزیراعظم
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا اور موجودہ حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نواز شریف نے امیر مقام کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا میں مزید متحرک اور فعال بنایا جائے۔