اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کو تھرٹ اصلی یا نقلی؟حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا

 

اسلام آباد (آئی پی ایس)سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے یا نہیں ؟حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نےکہاکہ عمران خان کو تھریٹ آئی ہے جس کا حکومت سامنا کرے گی ، تاہم ماضی میں بھی عمران خان نے تھریٹ کا کہا مگر اس کے ثبوت نہیں ملے ، انہوں نے کہاکہ موجودہ تھرٹ حقیقت ہے اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عمران خان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ۔

نیب کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ جب تک نیب موجود ہے تب تک یہ ملک نہیں چل سکتا ، نیب کا ادارہ سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہوا ہے ، سیاسی جوڑ توڑ نیب کی وجہ سے ہوتی رہے گی،نیب نے ملک کی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،نیب نے ملکی معیشت کوتباہ کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کی ٹوپی اتاریں اور صدر کی ٹوپی پہنیں ، ملک کا صدر پارلیمان کی نفی کرنے پر مجبور ہے

صدر نے نیب ترمیمی بل دستخط کئے بغیر واپس کر دیا ، پوری پارلیمان کا منظور شدہ بل درست نظر نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے، کیا صدر مملکت نے کبھی چیئرمین کو بلا کر پوچھا کہ کن لوگوں پر کیا کیسز بنائے؟

نیب سے پچھلے 4 سال کی تفصیلات لینی چاہیے، نیب کا ہر کیس جھوٹا ہوتا ہے، صدر مملکت سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوا لیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker