اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں، ترمیم کر کے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker