اہم خبریںپاکستان

پرویز مشرف کو بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان

دبئی(آئی پی ایس )سابق صدر پرویز مشرف کو بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے اہل خانہ نے پاکستان واپسی کی حامی بھرلی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا 4 سال سے دبئی کے اسپتال میں مستقل علاج چل رہا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سینیٹ میں بحث کی گئی۔جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مشرف کو قانون کے مطابق سزا دینے جبکہ جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وطن واپسی کی حمایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker