اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی جنوبی ایشیا کی پہلی ڈیجیٹل پارلیمنٹ بننے کو تیار

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گوگل ماہرین کے وفد نے ملاقات کی

 

 

،وفد کی سربراہی ٹیک ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کر رہے تھے ۔ملاقات میں پارلیمنٹ کی ڈیجٹیلائزیشن سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی ڈیجیٹلازیشن سے ممبران اور اسٹاف کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا،ڈیجیٹلائزیشن سے اسمبلی کی کاروائی مزید موثر اور نتیجہ خیز ہوگی،

 

 

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ قومی اسمبلی میں گوگل آفس متعارف کرانے سے وہ جنوبی ایشیا کی پہلی پیپر لیس پارلیمنٹ بن جائے گی، ڈیجیٹلائزیشن اور گوگل آفس پارلیمنٹ کے ماحول کو بدل دے گا، اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی خواہش رکھتا ہوں، انفارمیشن، ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنا دیا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

 

قبل ازیں سی ای او ٹیک ویلی نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ جنوبی ایشیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جسے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، ٹیک ویلی پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گوگل پارٹنر ہے۔قومی اسمبلی کے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے عملے کو ڈیجیٹلائزیشن کی تربیت کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker