اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ،قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا ،عمران خان

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے جب تک زندہ ہوں قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عمران خان کا ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زندگی اور موت اللّہ کے ہاتھ میں ہے۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker