
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کے سیکٹر ایچ12کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ،
وزیرِ اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ۔وزیرِ اعظم نے چیئر مین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سیکٹر H-12 میں فوری امدادی کاروائی کی سخت ہدایت کی اور کہا کہ لوگوں کو فوراً محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے۔
وزیرِ اعظم نے وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کو اسلام آباد اور مارگلہ میں ایسے واقعات کے سد باب کیلئے جامع حکمتِ عملی کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے نسٹ یونیورسٹی اسلام آبادکے اطراف گرین بیلٹ پر آگ لگی جوکہ یونیورسٹی کے کچھ ایریا میں بھی پھیل گئی ہے۔فائربریگیڈ کی 3گاڑیا ں کام کررہی ہیں، سی ڈی اے انوائرمنٹ بھی کام کررہا ہے۔سی ڈی اے ڈائریکٹرعمر صغیر اور علی اصغر گوپال سب سے پہلے پہنچے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے ۔