اسلام آباداہم خبریں

مسلم لیگ ن کی رہنمافرح ناز اکبر کی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن فیڈرل کیپیٹل شعبہ خواتین کی صدر فرح ناز اکبر کی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ملاقات، ملاقات میں دونوں راہنماوں نے خواتین کو درپیش مسائل اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر فرح ناز اکبر نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی موثر اور کامیاب حکمت عملی سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بری طرح فلاپ ہواہے اور عمران خان جو انتخابات کی تاریخ دینے جانے تک دھرنا دینے کی باتیںکرتے تھے شرمندگی کیساتھ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرکے میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ہیں اور اب گرفتاری کیڈر سے پشاور میں چھپے بیٹھے ہیں، پاکستانی عوام مسلم لیگ ن اور اتحادی حکومت کیساتھ کھڑے ہیںاور یہ سمجھتے ہیں کہ صرف یہی جماعت عوامی و ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،عوام یہ بھی جان چکے ہیں کہ عمران خان ایک نا اہل حکمران ہے جسے عوامی مسائل کے بجائے صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے، یہی وجہ ہے کہ عمران خان کی طرف سے کی جانے والی لانگ مارچ کی اپیل پر انہوں کان نہیں دھرے۔اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پارٹی خواتین کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے فرح ناز اکبر کی پارٹی کیلئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرح ناز اکبر جیسی خواتین پارٹی کا اثاثہ ہیں جن کی پارٹی کی سینئر قیادت قدر کرتی ہے،پارٹی خواتین کے تمام جائز مسائل کوضرور حل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker