ٹیکنالوجی

برکس ممالک کی خلائی تعاون پر مشترکہ کمیٹی کا قیام

برکس ممالک کی مشترکہ کمیٹی برائے خلائی تعاون کا پہلا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، جو خلائی تعاون پر برکس کی مشترکہ کمیٹی کے باضابطہ قیام کی علامت ہے۔
چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر چانگ کھہ جیان نے کہا کہ مشترکہ کمیٹی کا قیام برکس ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے بہتر خدمات انجام دینے کے لیے برکس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کنسٹی لیشن کے تعاون کی رہنمائی کرے گا اور ماحولیاتی تحفظ، آفات کی روک تھام اور تخفیف، اور موسمیاتی تبدیلی سمیت شعبوں میں برکس ایرو اسپیس تعاون کو فروغ دے گا،ڈیٹا کے موثر اشتراک اور موثر استعمال کو تقویت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ 2015 میں،چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے برکس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کنسٹی لیشن کوآپریشن انیشیٹو کا آغاز کیاتھا۔ اگست 2021 میں، پانچ ممالک کی خلائی ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر برکس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کنسٹی لیشن کے تعاون کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker