اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری، قاسم سوری، شہباز گل اورحلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں دس جون تک توسیع کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سعودی عرب واقعہ اورپی ٹی آئی کے رہنمائوں کی ضمانت کی درخواستوں پرکیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

 

وکیل تحریک انصاف نے عدالت کو بتایا کہ کل کے بعد جو حالات ہیں راستوں کی بندش اور دھرنے کے باعث رہنما پیش نہیں ہوسکے۔ کل سے معاملہ سپریم کورٹ میں بھی چلا گیا ہے۔وکیل علی بخاری نے کہا لیکن یہاں کیس مختلف ہے سعودی عرب واقعے سے متعلق کیس یہاں ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کا کیس تو کوئی اورتھا وہ تو سندھ میں کیس تھا جس پر وکیل نے جواب دیا کہ حلیم عادل شیخ کا سندھ والے کیس میں حفاظتی ضمانت چھ جون کومقررہے۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ یہاں آج ان کا بھی سعودی عرب واقعہ میں ملوث ہونے کا کیس ہے۔ حلیم عادل شیخ کا نام بھی سعودی عرب واقعے میں ہے جس کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنماں کی عبوری ضمانت میں دس جون تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker