اہم خبریںپاکستان

کراچی میں پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعوی

کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر علی زیدی نے دعوی کیا ہے کہ نمائش چورنگی پر احتجاج کے دوران سندھ پولیس کے تشدد سے دو کارکنان جاں بحق ہوئے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے دعوے کو مسترد کر کے پی ٹی آئی کو ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔
نمائش چورنگی پر جمع پارٹی کارکنان سے خطاب میں علی زیدی نے کہا کہ سندھ پولیس کے تشدد سے ہمارے دو کارکن شہید ہوئے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب بلاول اسلام آباد جا رہا تھا تو کیا اسے کسی نے روکا یا قافلے پر فائرنگ کی؟ مولانا فضل الرحمان نے دھرنا دیا تو عمران خان نے شرکا کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور تکلیف دور کرنے کی ہدایات دی تھیں۔
علی زیدی نے کہا کہ انہوں نے ہمارے 3.5 سال میں 5 مارچ کیے، کسی نے انہیں نہیں روکا، آج یہاں بچے، نوجوان بزرگ ہیں، ان نہتے لوگوں پر تشدد کیا گیا، پر امن مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں، میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ میرے ساتھ تھانے چلیں، ہم آصف زرداری اور چیف منشی مراد علی شاہ کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کروائیں گے جو دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کے تحت ریاستی دہشت گری پر ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے عوام سے نمائش پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت کے آئندہ اعلان تک ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker