اہم خبریںپاکستان

لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جان کی بازی ہار گئے

لاہور (آئی پی ایس )لانگ مارچ میں پولیس کی دھکم پیل میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور سابق کونسلر جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل نامی کارکن کی موت مبینہ طور پر پولیس سے دھکم پیل میں راوی پل سے نیچے گرنے کے باعث ہوئی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کارکن کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جو اقبال ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل عباسی سابق کونسلر بھی تھے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ فیصل عباس کے قاتل شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ہیں، امپورٹڈ حکومت ہمارے معصوم کارکنوں کے خون کی پیاسی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے معصوم کارکن کے والدین مریم اور شہباز شریف کو بدعائیں دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker