اہم خبریںپاکستان

لاہو،پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون، فائرنگ سےپولیس کانسٹیبل جاں بحق

لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے قبل پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران کانسٹیبل کمال احمد شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں چھاپے کے دوران ایک گھر کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل کمال احمد جان کی بازی ہار گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کے مطابق پولیس نے شہر میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گھر پر ہلا گلہ کرنے پر چھاپہ مارا جس دوران گھر کی چھت سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر کانسٹیبل کمال احمد شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق زخمی کانسٹیبل کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے مکرم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker