
اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک میں بھر آج23مئی سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھاہے اور پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدو جہد جاری ہے۔
وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے مزید کہاکہ انشاللہ پاکستان کو پولیو کی بیماری سے پاک کریں گےاور وائرس کے خاتمہ کے لئے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی لازمی ہے عبدالقادر پٹیل نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جنگ کو ملکر ختم کرنا ہو گااس حوالےسے سول سوسائٹی علماء کرام میڈیا پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ایک نیشنل کاز ہے اور
پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مذہبی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیو کا وائرس جہاں موجود وہاں موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے اور ضمن میں ملک بھر جاری مہم میں 3 لاکھ 40 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں ، مہم میں چار کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ پولیو کے قطرے پلانے والے ورکر فرنٹ لائن ورکرز جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔