
کوئٹہ (آئی پی ایس )وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،سابق وزیراعلی جام کمال کو ایک مرتبہ پھر ناکامی کا سامنا۔
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اس وقت بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہیں ،بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں اہم ہدایات جاری کر دیں
تحریک عدم اعتماد میں منحرف اراکین کے ووٹ شمار نہیں ہونگے ، منحرف اراکین سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں ڈی سیٹ ہو جائیں گے ،وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔