
لاہور(آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ شہباز شریف نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔
شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست دائر کی۔
منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف عدالت پہنچ گئے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازبھی عدالت پہنچے ہیں۔
شہباز شریف پر آج فرد جرم لگنے کاامکان ہے۔شہباز شریف گزشتہ 3 پیشیوں سے حاضری استثنیٰ کی درخواست جمع کروا رہے تھے۔