
اوورسیز پاکستانی کی 2 ہزار 5 سو اکتیس کنال زمین پر قبضہ کا معاملہ، ا ینٹی کرپشن سرکل نے محکمہ مال کے نائب تحصیلدار، پٹواری سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،موضع راجڑ میں تین ارب روپے مالیت زمین کے انتقال میرے نام پر تھے، مدعی مقدمہ نثار کے مطابق پٹواری سے انتقالات کی کاپی لی،میرے علاوہ تین کے نام بھی درج تھے، مذکورہ انتقالات پر تین نام الماس، حق نواز اور راجہ شاہد کا بعد میں درج کیا گیا، تینوں افراد نے جعل سازی کر کے انتقالات میں اپنے نام درج کرائے، اینٹی کرپشن سرکل نے دھوکہ دہی، جعل سازی، فراڈ اور رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ میں نائب تحصیلدار ملک صفدر اور پٹواری اورنگزیب بھی نامزد کیے گئے ہیں۔